راولاکوٹ خصوصی نمائندہ ہجیرہ کی یونین کونسل سیراڑی میں سُسرالوں نے اپنی بہو کو مُبینہ طور پر ز ہر کھلا دیا۔لڑکی انتہائی سیریس حالت میں راولاکوٹ داخل لڑکی کے دو چھوٹے چھوٹے بچے بھی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ہجیرہ کی یونین کونسل سیراڑی لوئر نمبل کے رہائشی سلیم ولد ممد دین جن کی بیٹی کی شادی آج سے چار سال قبل سیراڑی بنورہ کے رہائشی اسرار شوکت کے ہاں شادی ہوئی تھی۔گزشتہ چار سالوں کے دوران گھریلو ناچاکی اتنی زیادہ ہوتی رہی کہ لڑکی پر کئی مرتبہ بے پناہ تشدد کیا جاتا رہا۔برادری فیصلوں کے بعد مٹی پاٶ،گھر بساٶ کی پالیسی اپناتے ہوئے معاملات کو حل کرکے لڑکی کو واپس بیجھ دیا جاتا۔
گزشتہ رز صُبح کو متاثرہ لڑکی اور اُسکی ساس میں کسی بات پر تلخ کلامی ہوئی تو ساس نے اپنی بہو کو شدید تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔لڑکی کو اُسکے چچا کا بیٹا ہجیرہ ہسپتال لے کر آیا تو لڑکی کی ساس جو ہجیرہ لائیاں میں سیراڑی سے شفٹ ہوکر رہائش پذیر ہیں لڑکی کی ساس ہجیرہ ہسپتال سے لڑکی کو زبردستی ہجیرہ لائیاں اپنے گھر لے کر آئی۔
ہجیرہ لائیاں میں لڑکی کی ساس اور ساس کی بہن نے مُبینہ طور پر لڑکی پر تشدد کیا اور کوئی جان لیوا چیز بھی کھلا دی جب حالت زیادہ خراب ہوئی تو لڑکی نے اپنے چچا کے بیٹے سے رابطہ کیا جو ہجیرہ سے لے کر ہسپتال گیا۔لڑکی نے جاتے ہوئے صرف اتنا بیان دیا کہ مُجھے بُہت مارا گیا ہے اور دونوں ساس اور اُسکی بہن نے مُجھے کُچھ کھلا دیا ہے۔لڑکی کو رات گئے ہجیرہ سے راولاکوٹ سی ایم ایچ مُنتقل کردیا گیا ہے۔لڑکی اس وقت وینٹی لیٹر پر ہے اور انتہائی سیریس حالت میں ہے۔
ہجیرہ تھانے میں کاروائی کے لیے خصوصی درخواست ڈی ایس پی جبین کوثر صاحبہ کو دے دی گئی ہے سول سوسائٹی نے۔حُکام بالا اور ہجیرہ انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ تحقیقات کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے متاثرہ لڑکی کو انصاف دلایا جائے۔