ٹرمپ سے مل کر کام کرنا چاہتا ہوں، میئر لندن صادق خان

میئر لندن صادق خان نے کہا ہے کہ امید ہے ڈونلڈ ٹرمپ اس مرتبہ پہلے سے مختلف صدر ہوں گے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری کے بعد اپنے بیان میں میئر لندن نے کہا کہ اس مرتبہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتا ہوں۔

صادق خان نے مزید کہا کہ جمہوریت اور ووٹ پر یقین رکھنے والوں کو ڈونلڈ ٹرمپ کو منتخب صدر تسلیم کرنا ہوگا۔

Scroll to Top