ڈاکٹرز کے مطالبات پورے کردئیے اب وہ اپنے فرائض بھی پورے کریں، وزیر صحت عامہ

وزیراعظم انوار الحق کے وژن کے مطابق آزاد کشمیر میں صحت کے شعبہ کو مضبوط بنانے کے لئے تاریخی ہیلتھ پیکیج دیا گیا ۔

کوٹلی یونی سیف کے تعاون سے ایک روزہ سیمینار سے وزیر صحت عامہ ڈاکٹر نثار انصر ابدالی نے کہا ہے کہ ڈاکٹرز کے مطالبات پورے کردئیے اب وہ اپنے فرائض بھی پورے کریں،پبلک سیکٹر کے ہسپتالوں کی اچھی عمارتیں ہیں جدید مشنری اور بڑا سٹاف موجود ہے لہذا علاج کی بہترین سہولیات مریضوں کو دیں۔

وزیراعظم انوار الحق کے وژن کے مطابق آزاد کشمیر میں صحت کے شعبہ کو مضبوط بنانے کے لئے تاریخی ہیلتھ پیکیج دیا گیا۔ وہ محکمہ صحت عامہ کوٹلی کے زیراہتمام ماں اور نوزائیدہ بچے کی صحت کے متعلق ایک سیمینار سے بطور مہمان خصوصی خطاب کررہے تھے۔ سیمینار سے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر سید شفقت حسین شاہ۔ ڈائریکٹر ایم این سی ایچ میڈم فرحت شاہین۔ کوارڈینیٹر سی ایم ڈبلیو ڈاکٹر عبدالعین۔ نے بھی خطاب کیا۔

وزیرصحت عامہ نے کہا کہ اگر تمام ڈی ایچ اوز پوری طرح سے اپنی ذمہ دارایاں پوری کریں تو یقین سے کہتا ہوں کہ پورا نظام یکسر تبدیل ہو جائے گا۔ میں پرفارمنس کی جھوٹ موٹ کی رپورٹ سننے کی بجائے حقیقت جاننا زیادہ پسند کرتا ہوں تاکہ چیزوں میں بہتری لائی جاسکی۔ انہوں نے کمیونٹی مڈ وائف ۔ایل ایچ وی کی خدمات کو سراہا۔

انہوں نے کہا کہ ڈبلیو ایچ او کی تعاون سے ڈی ایچ کیو میں بچوں کی جدید سہولتوں سے آراستہ نرسری فعال ہے ،سٹی سکین کی سہولت بھی موجود ہے۔

سیمینار ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر بھمبر ڈاکٹر ارم بتول۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر پلندری ڈاکٹر طارق اقبال۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر پونچھ۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسران جمشید بخاری۔ میڈم سعیدہ عندلیب۔ میڈیکل سپرنٹینڈنٹ ٹی ایچ کیو کھوئیرٹہ ڈاکٹر عاصم۔ منیجنگ ڈائریکٹر چنار لیب راجہ مہتاب خان۔ منیجنگ ڈائریکٹر رائیل انسٹیٹیوٹ مالک بٹ۔ کونسلز نعیم اصغر۔ توحید اکبر۔دیگر نے شرکت کی اختتام پر وزیر صحت عامہ نے شیلڈز تقسیم کیں

Scroll to Top