سی پیک منصوبے پاکستان اور خطے کی ترقی کو شرمندہ تعبیر کریں گے،وزیراعظم آزاد کشمیر

آزادجموں و کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوارالحق نے نیو گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ فعال ہونے پر حکومت پاکستان کو مبارکباد پیش کی ہے۔

اپنے تہنیتی پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ سی پیک کے منصوبوں کی تکمیل پاک چین گہری دوستی کا مظہر ہے، نیو گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ کی تکمیل سے پاکستان نے اہم سنگ میل عبور کر لیا ہے۔انہوں نے کہا کہ سی پیک کے منصوبے پاکستان اور خطے کی ترقی کو شرمندہ تعبیر کریں گے۔

سی پیک کے منصوبوں کی تکمیل سے سیاحت بڑھانے،ملازمتیں پیدا کرنے میں مدد ملے گی جس سے ملک میں بیروزگاری ختم کرنے میں مدد ملے گی۔

Scroll to Top