امریکا کی جنوب مشرقی ریاستوں میں شدید برفانی طوفان نے نظام زندگی مفلوج کردیا ہے۔ الاباما میں 143 سال بعد سب سے زیادہ برفباری ریکارڈ کی گئی، جہاں ایک دن میں 5 انچ سے زائد برفباری ہوئی۔
طوفان کے باعث 3200 سے زائد پروازیں منسوخ، اسکول بند، اور 31 ملین افراد کے لیے برفباری کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔ ہیوسٹن سے الاباما تک 3 سے 6 انچ، نیو اورلینز میں 8 انچ، اور فلوریڈا میں 5.5 انچ برفباری ریکارڈ کی گئی۔
متاثرہ ریاستوں میں ہنگامی حالات نافذ کرتے ہوئے عوام کو گھروں میں رہنے کی ہدایت دی گئی ہے، جبکہ مختلف حادثات میں 4 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔