گزشتہ ماہ آئی فون 17 کی تصویر لیک ہوئی تھی جس کی پشت پر روایتی چوکور کٹ آؤٹ کے بجائے وائزر دکھایا گیا تھا۔
ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17 پرو کی تصاویر مسلسل لیک ہو رہی ہیں۔ گزشتہ ماہ مبینہ جب آئی فون 17 پرو کی تصاویر لیک ہوئیں تھیں تو اس میں واضح تبدیلی دیکھی گئی جس میں فون کی پشت پر روایتی چوکور کٹ آؤٹ کے بجائے کیمرا وائزر دکھایا گیا ہے۔ اس لیک سے متعلق خبر کی تردید کر دی گئی تھی لیکن اب ایک اور تصویر لیک ہوئی ہے جس میں17 سیریز کے ڈیزائن میں وائزر واضح طور پر دیکھاجا سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاک فوج کا ایل او سی باغسر سیکٹر کے علاقے مالنی میں مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد
ڈیوائس کی تازہ ترین تصویر ایپل پروڈکٹس کے ٹریک ریکارڈ رکھنےو الے ماجِن بیو نے شیئر کی ہے۔ تصویر میں آئی فون 17 سیریز کے دو بیک پینل دکھائےگئے ہیں۔ تاہم تصویر میں دکھائے گئےبیک پینل کے ساتھ فون کی ابھی تک تصدیق تو نہیں کی گئی کہ یہ بیک پینل کس ڈیوائس کا ہے، لیکن اس میں سنگل کیمرا کٹ آؤٹ صاف شو ہو رہا ہے۔ افواہ پھیلی ہوئی ہے کہ آئی فون 7 میں پشت پر سنگل کیمرا متوقع ہے، اسی لیے نئی لیک تصاویر میں فون کے بیک پینل کو شو کیس کیا گیا ہے۔