وادی لیپہ کے علاقے منڈا کلی میں تیز ہواؤں کے باعث ایک درخت رہائشی مکان پر گر گیا جس سے مکان کو جزوی نقصان پہنچا تاہم کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔
وادی لیپہ کے علاقے منڈا کلی میں تیز ہواؤں کے باعث ایک درخت رہائشی مکان پر گر گیا، جس سے مکان کو جزوی نقصان پہنچا۔ مکان گرنے سے خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ مقامی افراد کے مطابق تیز ہواؤں نے کے باعث لوگوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
مقامی انتظامیہ نے علاقے کے لوگوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ احتیاط برتیں اور غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلیں۔ دوسری جانب ممحکمہ موسمیات کی جانب سے تیز ہواؤں اور سرد موسم کی پیش نظر عوام کو محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے تاکہ کسی بھی قسم کے جانی نقصان سے بچا جا سکے۔
محکمہ نے مزید بتایا کہ آج ہفتے کے روز کشمیر میں موسم شدید سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے اور اتوار کے روز بھی سرد اور خشک موسم کے ساتھ کچھ مقامات پر کہر پڑنے کی توقع ہے۔