وزیر حکومت آزاد کشمیر سردار ضیاء قمر نے چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) میڈم روبینہ خالد سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران سردار ضیاء قمر نے باغ کی تحصیلوں ریڑہ اور بیرپانی میں بی آئی ایس پی دفاتر کے قیام کے لیے تحریری درخواست پیش کی۔ چیئرپرسن روبینہ خالد نے اس درخواست پر رضامندی ظاہر کرتے ہوئے فوری طور پر ضروری اقدامات کے احکامات جاری کیے۔
یہ بھی پڑھیں: تیزہواؤں کے باعث وادی لیپہ میں درخت گرنے سے مکان کو نقصان
اس موقع پر چیئرپرسن نے باغ کے علاقے کا دورہ کرنے کی یقین دہانی بھی کروائی۔ ملاقات میں اسسٹنٹ کمشنر چکار، سردار علی صیاد الزمان بھی شریک تھے، جنہوں نے اس اہم پیش رفت کو علاقائی ترقی کے لیے خوش آئند قرار دیا۔