پاک فوج اور حکومت آزاد کشمیر کے اشتراک سےمظفرآباد میں تین روزہ کشمیر میلہ

آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کے نیلم اسٹیڈیم میں پاک فوج اور حکومت آزاد کشمیر کے اشتراک سے تین روزہ کشمیر میلہ کا آغاز ہو چکا ہے۔

اس میلے میں مختلف محکموں کے خصوصی اسٹالز کے ساتھ ساتھ کشمیری ثقافت کی عکاسی کرنے والی دستکاریوں اور لذیذ روایتی کھانوں کے اسٹالز بھی شامل ہیں۔ میلے میں کشمیری دستکاریوں کے اسٹالز پر مقامی ہنرمندوں کے تیار کردہ قالین، شالیں، اور دیگر دستکاری مصنوعات نمائش کے لیے رکھی گئی ہیں، جو شرکاء کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔

اس کے علاوہ میلے میں کشمیری موسیقی اور رقص کی محفلیں بھی منعقد کی جا رہی ہیں، جہاں مقامی فنکار اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ میلے میں داخلہ مفت ہے جو 26 جنوری تک جاری رہے گا۔ اس میلے کا مقصد نہ صرف کشمیری ثقافت اور روایات کو اجاگر کرنا ہے بلکہ مقامی معیشت کو بھی فروغ دینا ہے۔

Scroll to Top