برارکوٹ انٹری پوائنٹ پر پولیس اہلکار کی مسافر خاتون سے بدتمیزی، خواتین کا معافی دینے سے انکار

مظفرآباد ، برارکوٹ انٹری پوائنٹ کے مقام پر کے پی پولیس اہلکار کی مسافر خاتون سے بدتمیزی اور تھپڑ مارنے پر مقامی افراد نے گزشتہ روز احتجاج کیا تھا جس کے باعث کئی گھنٹے تک مظفرآباد مانسہرہ شاہراہ احتجاج کے باعث بند رہی ۔

ایس پی مانسہرہ نے ڈی ایس پی بالاکوٹ کے ہمراہ موقع پر پہنچ کر معاملہ رفع دفع کرانے کی کوشش بھی کی ، متاثرہ فیملی نے الزام لگایا کہ پولیس اہلکار نے نازیبا رویہ اختیار کیا اور خاتون مسافر کو تھپڑ رسید کردیا، جبکہ پولیس اہلکار سے معافی مانگنے کا مطالبہ بھی کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: پاک فوج اور حکومت آزاد کشمیر کے اشتراک سےمظفرآباد میں تین روزہ کشمیر میلہ

بعدازاں اعلی حکام کی جانب سے دباؤ کے بعد پولیس اہلکار خاتون سے معافی مانگنے موقع پر پہنچ گیا، خاتون نے تھپڑ کے بدلے تھپڑ مار کا بدلہ لے لیا ۔ احتجاجی مظاہرین نے کئی گھنٹے سے جاری احتجاج ختم کردیا۔

Scroll to Top