سپیکر چوہدری لطیف اکبر کے قافلے پر حملہ، وزیراعظم آزاد کشمیرکی سخت مذمت اور فوری ایکشن

وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق نے سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری لطیف اکبر کے قافلے پر حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔

وزیراعظم نے اس افسوسناک واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے چیف سیکرٹری اور انسپکٹر جنرل پولیس سے مکمل رپورٹ طلب کر لی ہے۔ انھوں نے واضح ہدایات جاری کی ہیں کہ واقعے میں ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے تاکہ آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام ممکن ہو سکے۔ انہوں نے اس حملے کو امن و امان کے لیے ایک سنگین مسئلہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت ہر ممکن اقدامات اٹھائے گی تاکہ قانون سازوں اور عوام کو تحفظ فراہم کیا جا سکے۔

وزیراعظم نے کہا کہ کسی کو قانون کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دی جائے گی اور انصاف کے تقاضے پورے کیے جائیں گے۔

Scroll to Top