حویلی (عمربٹ سے)لائن آف کنٹرول پر واقع گاوں اکھوڑی کے مکین دور جدید میں بھی بنیادی سہولیات سے محروم۔ رابطہ سڑک کی عدم دستیابی اور صحت کی سہولیات ناپید ہونے سے شہری کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور۔
وی او : آزاد کشمیر کے پسماندہ ترین علاقے حویلی کے گاؤں اکھوڑی اور ڈھیری کے رہائشی دور جدید میں بھی بنیادی سہولیات سے محروم۔ علاقے کو ہیڈکوارٹر سے ملانے والی رابطہ سڑک تک موجود نہیں جس سے شہری میلوں پیدل سفر کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔
100 سے زائد گھرانے والے اس علاقے میں سڑک کے ساتھ بنیادی مرکز صحت کی سہولت بھی موجود نہیں جس سے شہری مریضوں کو کندھوں پر اٹھا کر ضلعی ہیڈکوارٹر تک پہنچانے پر مجبور ہو چکے ہیں۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ ہمارا کوئی پرسان حال نہیں۔ہم آج بھی کمر پسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ اس علاقے کو ہیڈکوارٹر سے ملانے تک رابطہ سڑک موجود نہیں ہے جس سے سازو سامان کے ساتھ مریضوں کو بھی کندھوں پر اٹھا کر لے جایا جاتا ہے
شہریوں نے حکومت وقت سے رحم کی اپیل کرتے ہوئے فلفور اکھوڑی گاؤں تک رابطہ سڑک کی تعمیر نو اور علاقے میں بنیادی مرکز صحت کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے