سماہنی/بنڈالہ:کہاولیاں سُپر لیگ کے ایس ایل سیزن 2 کا فائنل میچ جنون کرکٹ کلب نے جیت لیا۔لیگ میں ٹوٹل 8 ٹیموں نے شرکت کی فائنل میچ سالار کرکٹ کلب اور جنون کرکٹ کلب کے درمیان کھیلا گیا،
سنسنی خیز مقابلے کے بعد جنون کرکٹ کلب نے جیت اپنے نام کر لی،جیتنے والی ٹیم کو 50000 ہزار روپے نقد کیش+ٹرافی،جبکہ ہارنے والی ٹیم کو 30000 ہزار روپے نقد کیش+ٹرافی انعام دی گئی،
فائنل میچ کی تقریب کے مہمان خصوصی پاک فوج کی مقامی یونٹ کے لیفٹیننٹ کرنل شوکت نواب، ڈپٹی کمشنر راجہ قیصر اورنگزیب اور ڈی ایف او اکرم سبحانی تھے،مہمانان خصوصی کی گراؤنڈ آمد پر ٹورنامنٹ انتظامیہ کی طرف سے ان کا فقید المثال استقبال کیا گیا مہمانان خصوصی نے دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں سے ملاقاتیں کیں،
فائنل تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر راجہ قیصر اورنگزیب نے کہا کہ پاک فوج کے مشکور و ممنون ہیں جو کھیلوں کے فروغ کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں سیز فائر لائن پر بسنے والے نڈر لوگ پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں،
تقریب کے اختتام پر مہمانوں نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے اور کہاولیاں سپر لیگ (KSL) سیزن 2 شاندار ٹورنامنٹ منعقد کرنے پر انتظامیہ کو مبارکباد پیش کی،