پاکستان پیپلز پارٹی آزادکشمیر کے صدر چوہدری محمد یاسین نے سپیکر قانون سازاسمبلی لطیف اکبر کے قافلے پر حملے کے ملزمان کی عدم گرفتاری پر ریاست گیر احتجاج کا عندیہ دیدیا۔
مظفر آبا د میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری محمد یاسین کا کہنا تھا کہ سپیکر اسمبلی کا عہدہ ریاست کا تیسرا بڑا آئینی عہدہ ہے، 24 گھنٹے گزرنے کے باوجود گرفتاری نہ ہونا افسوسناک ہے، اگلے 24 گھنٹوں میں ملزمان گرفتار نہ ہوئے تو پوری ریاست میں احتجاج کی کال دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی پرامن سیاست پر یقین رکھتی ہے اور سیاست کا سیاسی میدان میں مقابلہ کیا جائے، وزیراعظم ،چیف سیکرٹری،آئی جی ملزمان کی گرفتاری کیلئے کردار ادا کریں۔