تین روزہ کشمیر کلچرل فیسٹیول کی رنگارنگ تین روزہ تقریبات اختتام پذیر

مظفرآباد :افواج پاکستان اور حکومت آزاد کشمیر کے باہمی اشتراک سے دار الحکومت مظفرآباد میں تین روزہ کشمیر کلچرل فیسٹیول کی رنگارنگ تین روزہ تقریبات گزشتہ روز نیلم سٹیڈیم میں اختتام پذیر ہو گئیں ،3روزہ کشمیر کلچر فیسٹول اینڈ پنٹنگ فیسٹول میں کشمیری ثقافت تہذیب وتمدن وڈ کارونگ،کشمیری ملبوسات، مصوری نمدوں گبوں اور کھانے کے سٹالز لگائے گئے تھے ۔تین روزہ کشمیر کلچرل فیسٹیول میں مرد و خواتین نوجوانوں طلباء طالبات معزز شہریوں نے ہزاروں کی تعداد میں شرکت کر کے افواج پاکستان کی صلاحیتوں اور قابلیتوں سے کشمیری کلچر کو فروغ دینے کی کوششوں کو چار چاند لگا دئیے گزشتہ پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات نامزد امیدوار اسمبلی حلقہ سات لیپہ ویلی نے فیسٹیول کااپنے ساتھیوں کے ہمراہ دورہ کیا لگائے گئے کشمیری فن و ثقافت کے سٹالز کا معائنہ کیا اور بہترین انتظامات و انصرام پر افواج پاکستان کے قومی کردار اور محکموں کی کارکردگی کو شاندار الفاظ میں سراہا

دریں اثناء میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے رہنما شوکت جاوید میر نے افواج پاکستان کی جاندار قومی پالیسوں اور اعتماد سازی کے عمل کو پروان چڑھانے پر چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر قومی سلامتی کے اداروں اور متعلقہ حکام کو خراج تحسین پیش کیا

انھوں نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کی قدرتی حثیت بھارت تبدیل کرنے کیلئے دن رات سازشوں میں مصروف ہے جس کی وجہ سے انھوں نے آرٹیکل تین سو ستر اور دفعہ پینتیس اے میں ترامیم کر کے اہل کشمیر سے انکا جھنڈا ترانہ اور ثقافت چھیننے کی ائینی وارداتیں کیں اور دنیا بھر میں رسوا یوا جبک افواج پاکستان نے قومی وقار ریاستی تشخص نظریاتی رشتوں کو دوام بخشنے کیلئے تحریک آزادی کشمیر کی پشت بانی سرحدوں کا دفاع عوامی خدمت کے ساتھ ساتھ دم توڑتی کشمیری کلچرل کو زندہ کیا جس پر قوم انکی شکر گزار ہے

نیلم سٹیڈیم کے دورہ کے موقع پر یوتھ رہنما راجہ احمد خان سینئر صحافی توقیر گجر عمیر میر اور میڈیا نمائندگان کی بڑی تعداد بھی موجود تھی شوکت جاوید میر نے کہا کہ یم اسی لئے کہتے ہیں کہ پاکستان ہمارا محافظ اور بھارت ازلی دشمنوں کی صفوں میں شامل ہے ہم اپنے دوست کے اسلامی انسانی کردار پر جانیں فدا کرنے کو تیار ہیں بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح مصور پاکستان ڈاکٹر علامہ محمد اقبال معمار پاکستان قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو دختر مشرق محترمہ بینظیر بھٹو شھید کے افکار و نظریات عوام دوست فلسفہ سیاست کے مطابق چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں قوم اپنے اداروں کے دست و بازو اور ہروال دستے کا کردار ادا کرتی رہے گی کیونکہ پاکستان افواج پاکستان کشمیری عوام کی ریڈ لائن ہیں

Scroll to Top