پی ٹی آئی کا لطیف اکبر پر برادری ازم کا الزام،قافلے پر حملہ سپیکر کی ہی سازش قرار

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات راجہ فرخ ممتاز نے سپیکر اسمبلی چوہدری لطیف اکبر کے قافلے پر حملہ کے بعد حلقہ کھاوڑہ کی صورتحال کو سنگین قرار دیتے ہوئے سپیکر پر برادری ازم کا الزام لگا دیا

ایک بیان میں پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ کھاوڑہ کی موجودہ سیاسی صورتحال اور برادریوں کے درمیان پیدا ہونے والے تنازعات سنگین مسئلہ بنتا جا رہے ہیں جن کی جڑ چودھری لطیف اکبر جیسے کرداروں کی سیاست میں تلاش کی جا سکتی ہے۔

لطیف اکبر سیاسی چالاکیوں میں ماہرہیں  ، ہمیشہ تقسیم درتقسیم کے فارمولے کو استعمال کرتے ہوئے مختلف برادریوں کے درمیان تنازعات کو ہوا دی اور برداریوں کو لڑا کر اپنی سیاسی حیثیت مضبوط کی

انہوں نے کہا کہ حالیہ واقعات میں بھی پہلے تنازعات پیدا کئے اور پھر اپنی برادری کے سامنے خود کو مظلوم بنا کر پیش کیا، پی ٹی آئی رہنما نے چوہدری لطیف اکبر کےبطور سپیکر انتخاب پر بھی سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ صرف 19 ووٹ لے کر اسپیکر کے عہدے پر فائز ہونا ان کی غیر جمہوری سیاست کی ایک اور مثال ہے۔

انہوں نے کہا کہ صدر ریاست کا انتہائی باوقار عہدہ ہوتا ہے وہ بھی برداری کا راگ الاپتے نظرآئے، تحریک انصاف اس طرح کے تمام اوچھے ہتکھنڈوں کی شدید الفاظ کی مذمت کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کھاوڑہ میں تمام برادریوں کے درمیان اتحاد قائم کرتے ہوئے لطیف اکبر جیسے کرداروں کو سیاسی میدان سے باہر کرنا ہوگا۔ اتحاد ہی وہ واحد ہتھیار ہے جو کھاوڑہ کو ترقی کی راہ پر گامزن کر سکتا ہے۔

یا درہے کہ گزشتہ دنوں چوہدری لطیف اکبر کے قافلے پر حلقہ کھاوڑہ میں حملہ کیا گیا تھا جس کے بعد حلقے کا سیاسی محاذ گرم ہے اور برادری ازم کو ہوا دی جا رہی ہے ، سوشل میڈیا پر پارٹیوں کو چھوڑ کر راجپوت اور گجر برداری میں تکرا کی جا رہی ہے۔

Scroll to Top