جہلم ویلی،شاہراہ سرینگر پر تجاوزات کیخلاف آپریشن،ملبہ بھی ہٹا دیا

جہلم ویلی انتظامیہ نے عوامی شکایات پر ایکشن لیتے ہوئے شاہراہ سرینگر سے تجاوزات اور ملبے کو ہٹادیا، عوام کا خیرمقدم ،نگرانی کا نظام وضع کرنے کا مطالبہ کردیا۔

ڈپٹی کمشنرسید اشفاق گیلانی کی ہدایت پر نائب تحصیلدار ایازچغتائی کی نگرانی میں بھاری مشینری سے شاہراہ سرینگر کے کنارے سے تجاوزات اور ملبے کیخلاف آپریشن کیا گیا۔

آپریشن کے دوران سڑک کے کنارے غیر قانونی طور پر رکھے گئے پتھر، ملبہ اور دیگر رکاوٹوں کو ہٹا گیا تاکہ ٹریفک کی روانی میں بہتری آئے اور عوام کو درپیش مشکلات کا ازالہ ہو۔

انتظامیہ کا کہنا تھا کہ تجاوزات کے خاتمے کے لئے یہ مہم جاری رہے گی اور کسی کو بھی غیر قانونی قبضے یا رکاوٹیں کھڑی کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

مقامی افراد نے اقدام کو سراہاتے ہوئے انتظامیہ سے اپیل کی ہےکہ سڑکوں اور دیگر عوامی مقامات کو تجاوزات سے پاک رکھنے کے لئے مستقل بنیادوں پر نگرانی کا نظام وضع کیا جائے۔

Scroll to Top