کوٹلی،کھوئیرٹہ میں ہیپاٹائٹس مریضوں کی تعداد میں خطرناک اضافہ

کوٹلی کی تحصیل کھوئیرٹہ کے علاقے کھوڑ رچھالہ میں ہیپاٹائٹس مریضوں کی تعداد میں خطرناک اضافہ ہوگیا ، فری میڈیکل کیمپ میں 200 سے زائد مریضوں کا معائنہ وٹیسٹ کئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق کھوئیرٹہ کے علاقے کھوڑ رچھالہ کے جاوید کالس ایڈووکیٹ مرحوم گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول میں فری میڈیکل کیمپ لگایا گیا جس میں 200 سے زائد مریضوں کا فری معائنہ کیا گیا

مسلم ہینڈز انٹرنیشنل کے زیر اہتمام اورپیپلزپارٹی کے رہنما کے تعاون سے لگائے گئے فری میڈیکل کیمپ میں مریضوں کے فری لیبارٹری ٹیسٹ کئے گئے اور ادویات بھی دی گئیں۔

دوران لیبارٹری ٹیسٹ ہیپاٹائٹس کے مریضوں کا اضافہ دیکھا گیا، اس موقع پر ایریا منیجرمسلم ہینڈز حافظ محمد شفیق نے کہا کہ اس علاقے میں ہیپاٹائٹس کی بیماری میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

Scroll to Top