امریکا نے غیرقانونی تارکین وطن کوگوانتانامو بے بھیجنے جیل کا اعلان کیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہوم لینڈ سکیورٹی اور پینٹاگان کو گوانتانامو بے میں خصوصی جگہ بنانے کاحکم دے دیاہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ غیرقانونی تارکین وطن کی گوانتانامو بے میں رکھنے کے حکمنامے پر جلد دستخط کریں گے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک اور ایکٹ پر بھی دستخط کردیئے ہیں جس ایکٹ کے تحت غیر قانونی تارکین وطن کو باضابطہ الزام عائد نہ ہونے کے باوجود جرم کے شبہ میں حراست لیا جا سکے گا۔
واضح رہے کہ گوانتانامو بے ایک امریکی بحری اڈہ اور جیل ہے جو کیوبا کے جنوب مشرقی حصے میں واقع ہے۔
اسے عام طور پر گوانتانامو بے حراستی مرکز کے طور پر جانا جاتا ہے، جہاں 2002 کے بعد سے دہشت گردی کے مشتبہ ملزمان کو قید کیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق بدترین مجرموں کیلئے گوانتانامو بے جیل میں 30 ہزار بستر موجود ہیں۔