آئی فون SE 4 کی تصاویر لیک: نیا ڈیزائن اور جدید فیچرز سامنے آگئے

ایپل کے متوقع آئی فون SE 4 کی حالیہ لیک شدہ تصاویر نے صارفین میں دلچسپی بڑھا دی ہے، جن سے اس کے ڈیزائن اور ممکنہ فیچرز کے بارے میں اہم معلومات سامنے آئی ہیں۔

آئی فون SE 4 تصاویر کے مطابق یہ نیا ماڈل آئی فون 14 سے مشابہہ ہوگا اور اس میں پہلی بار نوچ ڈسپلے متعارف کرایا جائے گا۔ پچھلے ماڈلز کے برعکس اس میں زیادہ بڑی اسکرین، بہتر کیمرہ اور جدید پروسیسر کی موجودگی کا کو ظاہر کیا جا رہا ہے جس سے یہ ایپل کے فینز کے لیے ایک پرکشش آپشن ہو سکتا ہے۔

لیک شدہ تفصیلات کے مطابق آئی فون SE 4 میں 6.1 انچ کا OLED ڈسپلے شامل ہوگا جو اس سے قبل کے LCD ماڈلز کے مقابلے میں زیادہ واضح اور شاندار تصویر فراہم کرے گا۔ اس کے ساتھ ہی فون کا مجموعی ڈیزائن  پیش کیا جائے گا جو جدید آئی فون ماڈلز جیسا ہوگا۔ پچھلے حصے میں صرف ایک کیمرا موجود ہوگا تاہم امکان ہے کہ یہ 48 میگا پکسل کا ہوگا جو فوٹوگرافی کے شوقین افراد کے لیے ایک بڑی بہتری بہترین انتخاب ثابت ہو سکتا ہے۔

نئی چپ سیٹ کے حوالے سے بھی رپورٹس میں کہا جا رہا ہے کہ ایپل اس ماڈل میں A18 پروسیسر شامل کر سکتا ہے جو اسے تیز تر کارکردگی فراہم کرے گا۔ اس کے علاوہ 8 جی بی ریم کے ساتھ اس کی اسپیڈ مزید بہتر ہونے کی توقع ہے۔ بیٹری کے حوالے سے کہا جا رہا ہے کہ اس میں 3279 ملی ایمپیئر آور کی بیٹری دی جا سکتی ہے جو ایک دن تک آسانی سے چلنے کی صلاحیت رکھے گی۔

یہ لیکس اگر درست ثابت ہوتی ہیں تو آئی فون SE 4 ایپل کے کم قیمت ماڈلز میں ایک بڑی اپڈیٹ کے طور پر سامنے آ سکتا ہے۔ کمپنی کی جانب سے اس کے باضابطہ اعلان کی کوئی تصدیق نہیں کی گئی تاہم ٹیکنالوجی ماہرین کا ماننا ہے کہ یہ ڈیوائس 2025 کے وسط میں مارکیٹ میں آ سکتی ہے۔

Scroll to Top