سیکرٹری ان لینڈ ریونیومحمد رقیب خان نے افسران کو ہدایت کی ہے کہ ٹیکس اہداف حاصل کرنے کیلئے تمام ممکنہ اقدامات اٹھائے جائیں ، حکومتی اہداف یر صورت حاصل کئے جائیں گے۔
سیکرٹری ان لینڈ ریونیو کی زیر صدارت افسران کا جائزہ اجلاس ہوا جس میں کمشنر ان لینڈ ریونیو نارتھ زون اشتیاق احمد، ڈپٹی سیکرٹری ان لینڈ ریونیو عثمان اعظم کے علاوہ مظفرآباد، راولاکوٹ، باغ، سدھنوتی اور نیلم کے آفیسرا ن نے شرکت کی۔
محمد رقیب خان نے افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹیکس وصولی کو یقینی بنایا جائے تا کہ ریونیو میں اضافہ کے ساتھ حکومت کی طرف سے دیئے گئے اہداف کو نہ صرف حاصل کیا جائے بلکہ ممکنہ حد تک اس میں اضافہ بھی کیا جا سکے۔
اجلاس میں متعلقہ آفیسران نے انفرادی طور پر اپنے اپنے سرکل کی سطح پر دئیے گئے ٹیکس ٹارگٹ اور ٹیکس وصولی کے حوالہ سے تفصیلی بریفینگ دی۔
اس موقع پر چیئرمین سنٹرل بورڈ آف ریونیونے سختی سے ہدایات جاری کیں کہ مالی سال 2024-25 کیلئے دئیے گئے ٹیکس اہداف کو ہر ممکن حاصل کیا جائے گا۔