راولاکوٹ، یوم یکجہتی کشمیر کی تقریب میں حماس رہنما شریک ہوں گے

راولاکوٹ میں یوم یکجہتی کشمیر ملی و قومی جذبے کیساتھ منانے کا فیصلہ،5 فروری کویوم یکجتی کشمیر کی ریلی وتقریب میں حماس رہنما بھی خصوصی شرکت کریں گے۔

ڈپٹی کمشنر پونچھ سید ممتاز کاظی کی زیر صدارت پانچ فروری یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے اہم مشاورتی اجلاس ہواجس میں سیاسی، سماجی اور مذہبی جماعتوں کے عہدیداروں نے شرکت کی ۔

اس موقع پر ٖپٹی کمشنر نے کہا کہ یوم یکجہتی کشمیر منانے کامقصد آزادی کی جدوجہد میں کشمیری عوام کیساتھ اظہار یکجہتی کرنا ہے اور عالمی برادری کی توجہ مقبوضہ کشمیر کے اندر جاری بھارتی مظالم کی طرف دلانا ہے۔

اجلاس کے شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ 5 فروری کونہ صرف یوم یکجتی کشمیر کے طور پر منایا جائیگا بلکہ فلسطینی مظلوم بھائیوں کیساتھ بھی اظہار یکجتی کی جائے گی۔

Scroll to Top