واد ی لیپہ عوام علاقہ ترے راٹھ کا الگ فیڈر جو منظور ہوا ہے ابھی تک وعدہ وفا نہ ہو سکااور بدترین لوڈ شیڈنگ کے خلاف شدید احتجاج کیا گیا ، مظاہرین کا پاور ہاؤس کا پانی بند کرنے کی کوشش، بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ اور الگ فیڈر کے قیام کے لیے عوام کی بڑی تعداد نے احتجاج کیا۔
مظاہرین ریلی کی صورت میں کپہ بنہ مولہ پاور ہاؤس کے انٹیک تک پہنچے اور وہاں پاور ہاؤس کا پانی بند کرنے کی کوشش کی جس سے صورتحال کشیدہ ہو گئی۔ احتجاج کے دوران مظاہرین کا کہنا تھا کہ علاقے میں شدید سردی کے باوجود بجلی کی غیر اعلانیہ اور طویل لوڈشیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔
گھروں میں روشنی ناپید ہو چکی ہے جبکہ کاروبار زندگی بھی بری طرح متاثر ہو رہا ہے۔ مظاہرین کا مطالبہ ہےکہ علاقے کے لیے فوری طور پر الگ فیڈر فراہم کیا جائے تاکہ بجلی کا مسئلہ مستقل بنیادوں پر حل ہو سکے۔ مظاہرین اور انتظامیہ کے درمیان مذاکرات کے بعد احتجاج وقتی طور پر مؤخر کر دیا گیا۔ انتظامیہ نے یقین دہانی کرائی کہ آئندہ چند دنوں میں ترے راٹھ کے عوام کو الگ فیڈر فراہم کر دیا جائے گا ۔
لوڈشیڈنگ کا مسئلہ بھی حل کر لیا جائے گا تاہم مظاہرین نے خبردار کیا کہ اگر ان کے مطالبات پر عملدرآمد نہ ہوا تو وہ دوبارہ احتجاج کریں گے اور اس بار احتجاج مزید سخت ہوگا۔علاقہ مکینوں نے حکومت اور متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ جلد از جلد اپنے وعدے پورے کریں، بصورتِ دیگر عوام سڑکوں پر نکلنے پر مجبور ہوں گے۔