آزاد کشمیر میں پاک آرمی کے زیر اہتمام قائداعظم فٹبال ٹورنامنٹ کا آغاز۔ ٹورنامنٹ میں آزاد کشمیر کے تمام اضلاع کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں، ٹورنامنٹ 5 فروری تک جاری رہے گا۔
افتتاحی تقریب میں پاک آرمی کے افسران، سول سوسائٹی، تاجر برادری، سکول کے بچوں اور مختلف طبقہ فکر کے نمائند ے شریک ہوئے ۔ افتتاحی تقریب کے دوران ٹرافی کی رہنمائی کی گئی اور پرندوں کو آزاد کیا گیا، جو حاضرین کے لیے دلچسپ اور متاثر کن لمحہ تھا۔
یہ بھی پڑھیں:بلدیاتی نمائندگان کی تحریک فیصلہ کن مراحل میں داخل : آزاد کشمیر میں بڑے کنونشنز کا اعلان
مقامی کھلاڑیوں اور عوام نے پاک فوج کے اس اقدام کو سراہا، کیونکہ یہ نوجوانوں کو اپنی صلاحیتوں کو ظاہر کرنے کا بہترین موقع فراہم کرتا ہے۔یہ ٹورنامنٹ علاقے میں کھیلوں کی ثقافت کو فروغ دینے اور نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کرنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ ٹورنامنٹ کے دوران ہر ضلع کی ٹیم اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں:آل آزاد کشمیر قائد اعظم فٹبال ٹورنامنٹ آج سے شروع، 5 فروری کو اختتام پذیر ہوگا
پاک آرمی کی یہ کاوش کھیلوں کے فروغ کیلئے ایک مثبت قدم ہے اور اس نے علاقے میں ایک نئی روایت قائم کی ہے۔ٹورنامنٹ میں شریک کھلاڑیوں نے پاک آرمی اور انتظامیہ کا ٹورنامنٹ کے انعقاد پر شکریہ ادا کیا اور مستقبل میں بھی اس طرح کے ایونٹس کے انعقاد کی خواہش کا اظہار کیا۔