کوٹلی (منظر بشیر قریشی)آزاد کشمیر کے وزیر ہائیر ایجوکیشن ظفر اقبال ملک پانچ فروری کو یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر امریکہ میں ہونے والے پروگرام میں بطور خاص شرکت کریں گے ۔
یہ بات وزارت ہائیر ایجوکیشن کے ترجمان کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہی گئی ہے ۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ وزیر حکومت اگرچہ قومی و ملی پروگرام میں شرکت کے لیے امریکہ جا رہے ہیں لیکن اپنے اس دورے کے تمام تر اخراجات وہ خود برداشت کریں گے ۔
یہ بھی پڑھیں:چکار میں اندھا قتل گھنٹوں میں ٹریس، قاتل اور خاتون سہولت کار دونوں گرفتار
دورے کے دوران وہ کشمیری کمیونٹی سے ملاقاتوں کیساتھ ساتھ کشمیر کاز کے حوالے سے مختلف پروگراموں میں شرکت بھی کریں گے جبکہ تارکین وطن سے آزاد کشمیر میں سرمایہ کاری کرنے کے حوالے سے بھی گفت و شنید کریں گے مزید برآں وہ امریکہ کے تعلیمی نظام کا جائزہ بھی لیں گے تا کہ اس کی روشنی میں آزاد کشمیر میںمناسب و ضروری اصلاحات لائی جا سکیں ۔