بلدیاتی نظام کی مکمل فعالی سے متعلق ممبران کا ہٹیاں بالا میں اہم اجلاس ، بڑے فیصلے کئے گئے

بلدیاتی ممبران کی مرکزی و ضلعی رابط کمیٹی جہلم ویلی کا اجلاس ہٹیاں بالا میں منعقد ہوا۔

تفصیلات کے مطابق ہٹیاں بالا میں ہونے والے بلدیاتی اجلاس میں چیئرمین ضلع کونسل طیب منظورکیانی ،چیئرمین میونسپل کمیٹی سجاول خان ،ممبران ضلع کونسل راجہ انور خان، آصف اقبال مغل ، شگفتہ روشن کیانی ، وائس چیئرمین میونسپل کمیٹی شیخ ممتاز حسین ، چیئرمین یونین کونسلز راجہ اعجاز احمد خان، وسیم عباسی ، وائس چیئرمین بنہ مولہ تحصیل لیپہ عثمان صدیق لون، چوہدری عارف، فوکل پرسن برائے بلدیاتی ممبران جہلم ویلی سید جواد ہمدانی نے شرکت کی۔

 یہ بھی پڑھیں:بلدیاتی نمائندگان کی تحریک فیصلہ کن مراحل میں داخل : آزاد کشمیر میں بڑے کنونشنز کا اعلان

ہٹیاں بالا اجلاس میں جاری بلدیاتی تحریک کی مکمل حمایت جاری رکھتے ہوئے اپنا کردار ادا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا ۔ ممبران رابط کمیٹی نے کہا کہ ہم حکومت کا حصہ ضرور ہیں لیکن اپنے بلدیاتی نظام کی مکمل فعالی کیلئے اپنی کوشش جاری رکھیں گے بلدیاتی ممبران جہلم ویلی ایک پیج پر ہیں رابط کمیٹی جو بھی فیصلہ کرے گی اس میں اس کیساتھ ہوں گے ۔

یہ بھی پڑھیں: بلدیاتی نمائندگان کافنڈز لینے سے انکار، احتجاجی تحریک جاری رکھنے کااعلان

ممبرانِ رابط کمیٹی نے تمام سیاسی جماعتوں کے سربراہان کی طرف سے حمایت پر شکریہ ادا کیا۔ ممبران اسمبلی ایکٹ 2024 کو اسمبلی میں پیش کرتے ہوئے پاس کروائیں بلدیاتی نظام کی مظبوط سے ممبران اسمبلی کو فائدہ پہنچے گا، ممبران تینوں ڈویژن میں ہونے والے کنونشنز میں بھرپور شرکت کریں گے حکومت کو چاہیے کے جو نوٹیفکیشن کئے گئے ہیں ان کی جلد از جلد سرکولیشن کی جائے۔

Scroll to Top