صدرآزادکشمیربیرسٹرسلطان محمود عوامی مسائل کے حل کیلئے باغ اوردھیرکوٹ کا دورہ کرینگے،صدرریاست کارکنوں سے ملاقاتیں بھی کرینگے۔
ایوان صدر کشمیر ہائوس اسلام آباد میں صدر آزادکشمیر سے صباء شمشاد ایڈووکیٹ کی قیادت میں دھیر کوٹ اور باغ کے وفد نے تفصیلی ملاقات کی۔
وفد میں راجہ شمشاد، سردار فیضان عباسی، سردار جاوید عباسی، راجہ عدنان، راجہ فہیم، راجہ عثمان، راجہ اعجاز، راجہ ندیم خان، شجاعت عباسی، محمد نعیم اور محمد صدیق مغل شامل تھے۔
اس موقع پر صدر آزاد جموں وکشمیر کو دھیر کوٹ اور باغ کے مسائل سے آگاہ کیا گیا جس پر بیرسٹر سلطان محمود نے وفد کو یقین دلایا کہ باغ اور دھیرکوٹ کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے۔
وفد نے صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود کو دھیرکوٹ اور باغ کے دورے کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کرتے ہوئے کہا کہ وہ جلد دورہ کرکے کارکنوں سے ملاقاتیں کریں گے۔
صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان اور وفد کے درمیان آزادکشمیر کی سیاسی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی اور دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔