حکومت نے آزادکشمیرکی تمام مساجد کےبجلی بل ادا کر دیے

وزیراعظم چوہدری انوارالحق کی سربراہی میں آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر کا ایک اور اہم قدم سامنے آیا ہے۔ حکومت نے آزادکشمیر بھرکی تمام مساجد کے بجلی بل ادا کر دیے۔

تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے محکمہ مذہبی امور کو 09 کروڑ47لاکھ 95ہزارروپے فراہم کردیے گئے ۔ ضلع مظفرآباد کی مساجد کے بجلی بلات کی ادائیگی کیلئے 13.523 ملین روپے ، ہٹیاں بالا 4.536ملین روپے، نیلم3.290ملین روپے ،راولاکوٹ 9.108 ملین روپے، باغ 10.378ملین روپے ، سدھنوتی 4.270 ملین روپے ، حویلی کہوٹہ 1.004 ملین روپے ، میرپور 23.611 ملین روپے اور بھمبر 11.056 جبکہ کوٹلی کی مساجد کےبجلی بلات کی ادائیگی کیلئے 14.019 ملین روپے مفتی صاحبان کو فراہم کیے گئے ہیں ۔

آزاد حکومت نے آزادکشمیر بھر کی مساجد کو 200 یونٹ تک مفت بجلی دی جارہی ہے جس کے اخراجات حکومت آزادکشمیر نے ادا کیے ہیں ۔ عوام الناس کی جانب سے اس کارخیر کو بھرپور انداز میں سراہا جارہا ہے ۔

Scroll to Top