(مسعود الرحمٰن عباسی سے ) طویل عرصے بعد دارالحکومت مظفرآباد کے پہاڑوں پر قدرت مہربان ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق مکڑا پہاڑ ،بھیڑی سمیت مختلف علاقوں میں برف باری کا سلسلہ رات گئے تک جاری رہا ۔ بارش نہ ہونے کی وجہ سے خطہ بھر کے مضافاتی علاقوں میں پانی کی شدید قلت پیدا ہوگئی تھی۔ دیہی علاقوں کی خواتین گھریلو استعمال کا پانی بھی میلوں دور سے لانے پر مجبور ہو گئی تھیں اسی طرح بارش اور برف باری اپنے وقت نہ ہونا مال مویشیوں کے لئے بھی ایک نیا امتحان تھا۔
پہاڑوں پر برف برسنے کے بعد اب پانی کی فراوانی ہو گئی ہے ۔ طویل خشک سالی کے بعد وادی لیپہ میں برف باری کا آغاز ہو گیا گزشتہ سال کی طرح رواں برس بھی ابھی تک برف نہ ہونے کے برابر ہے ۔
مزید تفصیلات ہمارے نمائندے عبدالصبور اعوان کی اس رپورٹ میں :