انوار الحق 10 فروری کو اپنے آبائی ضلع بھمبر کے علاقے پنجیڑی کا دورہ کریں گے

بھمبر آزاد کشمیر ( سید شہاب عباس سے)وزیر اعظم آزادجموں و کشمیرچوہدری انوار الحق کا اپنے آبائی ضلع بھمبر کے علاقے پنجیڑی کا جلد دورہ متوقع ہے ۔

ممبر ضلع کونسل راجہ پرویز اقبال کی قیادت میں اہلیان پنجیڑی کا مشاورتی اجلاس وزیر اعظم چوہدری انوار الحق کے دورہ کے حوالے سے اہلیان علاقہ نے مشاورت شروع کر دی ہے ، آئندہ ایک سے دو روز میں وزیراعظم کے دور ے سے متعلقہ انتظامی کمیٹیاں تشکیل دینے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:ہٹیاں بالا:ذوالفقار شاہ کا محکمہ مال کے افسران پر بااثر افراد کی پشت پناہی کا الزام

وزیر اعظم کے دورہ پنجیڑی کے دوران متعدد منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے ، استقبالیہ کمیٹی کے مطابق وزیراعظم کا 10 فروری کو دورہ متوقع ہے۔

Scroll to Top