کرکٹ ایسوسی ایشن کھوئیرٹہ کے نومنتخب عہدیداران نے حلف اٹھا لیا

کھویئرٹہ(نیوزڈیسک)وزیر صحت عامہ آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر ڈاکٹر نثار انصر ابدالی کی کرکٹ ایسوسی ایشن کھوئیرٹہ کے نومنتخب عہدیداران کی حلف برداری تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت ،نو منتخب عہدیداران سے حلف لیا وزیر حکومت ڈاکٹر نثار انصر ابدالی جب بیلہ سٹیڈیم میں پہنچے تو نوجوانوں کی بڑی تعداد نے انھیں خوش آمدید کہا گیا۔

تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا سٹیج سکریٹری کے فرائض چوہدری زاہد بوستان ایڈووکیٹ نے انجام دئیے تقریب سے خطاب کرتے نومنتحب صدر ، جنرل سکریٹری اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کھوئیرٹہ سمیت ضلع کوٹلی میں کھلاڑیوں کو درپش مسائل کے حوالے سے آگاہ کیا گیا وزیر صحت آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر ڈاکٹر نثار انصر ابدالی نے خطاب میں نومنتحب ممبران کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان ہمارے معاشرے کا قیمتی سرمایہ ہیں

کھوئیرٹہ میں پہلی بار کرکٹ ایسوسی ایشن کا قیام بہترین عمل ہے آج سے آپ سپورٹس مینوں نےاپنے حقوق کے حصول کے لئے درست سمیت اخیتار کی ہے آپکے مسائل سے میں پہلے بھی کافی حد تک واقف ہوں دو سے تین۔ ہفتوں تک کا وقت درکار ہو گا

وزیر حکومت ڈاکٹر نثار انصر ابدالی نے کھلاڑیوں کی شکایت پر انتظامیہ کو گروانڈ میں مبینہ مالی بے ضابطگیوں پر انکوائری کا حکم جاری کرتے ہوئے تین ہفتوں میں رپورٹ پیش کرنے کی احکامات جاری کیے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا نوجوان کی سپورٹ سے یہاں تک پہنچا آپکے کے حقوق پر سمجھوتہ نہیں کروں گا نوجوان جب کھیلوں کے میدانوں میں ہوتے ہیں تو کھیل کے میدان آباد اور ہسپتال ویران ہوں گے

آج کل ہمارے نوجوانوں کو سوشل میڈٰیا پر پروپیگنڈوں گے زریعے ورغلانے کی کوشش کی جاتی ہیں نوجوانوں سے کہوں گا ادروں کے خلاف پروپیگنڈوں کا حصہ نہ بنیں یہ ادارے ہمارے ہیں معاشرے میں مثبت تبدیلی کے لیے نوجوان کا کردار اہم ہے آخر میں وزیر حکومت ڈاکٹر نثار انصر ابدالی نے تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا ۔۔۔۔

وویمن یونیورسٹی باغ :ویمن امپاورمنٹ اینڈ مینٹورنگ پروگرام کیلئے 5 مینٹورز اور 25 خواتین ملازمین بحیثیت منٹیز نامزد

Scroll to Top