ویمن یونیورسٹی باغ میں ویمن امپاورمنٹ اینڈ مینٹورنگ پروگرام کا آغاز کر دیا گیا ھے. ویمن یونیورسٹی آف آزاد جموں و کشمیرباغ میں ہائر ایجوکیشن کمیشن ایچ اسی سی اسلام آباد اور نیشنل اکیڈمی آف ہائر ایجوکیشن کے تحت ویمن امپاورمنٹ اینڈ مینٹورنگ پروگرام کے لیے 5 مینٹورز اور 25 خواتین ملازمین کو بحیثیت منٹیز نامزد کر دیا گیا
چونکہ ویمن یونیورسٹی باغ ایک نوزائیدہ تعلیمی ادارہ ہے اس لیے جامعہ نے تین سینئر مینٹورز کو دیگر اداروں سے بھی شامل کیا ہے تاکہ ان کے تجربے سے زیادہ سے زیادہ استفادہ حاصل کیا جا سکے اور خواتین اساتذہ و عملے کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں مزید بہتری لائی جا سکے.
یہ تربیتی پروگرام خواتین ملازمین کی پیشہ ورانہ ترقی، تدریسی و انتظامی مہارتوں میں بہتری، ذہنی و جسمانی فلاح و بہبود، اور پروفیشنل نیٹ ورکنگ کے فروغ کے لیے ترتیب دیا گیا ہے۔
اس پروگرام کا مقصد خواتین کو بااختیار بنانا اور ان کی قائدانہ صلاحیتوں کو پروان چڑھانا ہے تاکہ وہ تعلیمی میدان میں مزید مؤثر کردار ادا کر سکیں۔
یہ تربیتی پروگرام وائس چانسلر کی زیر نگرانی منعقد کیا جا رہا ہے، اور اس کا ہدف خواتین اساتذہ اور عملے کی بتدریج اور مرحلہ وار تربیت کے ذریعے جامعہ کے تدریسی، تحقیقی اور انتظامی معیارات کو مزید بہتر بنانا ہے.
یہ تربیتی پروگرام ایک سال پر محیط ہوگا جو تین مراحل میں مکمل کیا جائے گا۔ مجموعی طور پر 75 رجسٹرڈ ممبران اس سے مستفید ہوں گےاور ہر ممبر تین ماہ کی تربیت حاصل کرے گا۔ رجسٹریشن کے پہلے مرحلے کی تکمیل ہو چکی ہے اور آئندہ مراحل جلد شروع کیے جائیں گے. پروگرام کوآرڈینیٹر ڈاکٹر طاہرہ بتول نے کہا اس اقدام سے خواتین کی پیشہ ورانہ ترقی اور تعلیمی معیار کو بڑھانے میں مدد ملے گی .
پاک فوج اور پاکستان نے تحریک آزادی کشمیر کیلئے لازوال قربانیاں پیش کیں، سردار عتیق خا




