مظفرآباد:وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق کا 5 فروری یومِ یکجہتی کے موقع پر ویڈیو پیغام جاری۔ وزیراعظم انوارالحق کا کہنا تھا کہ 5 فروری یومِ یکجہتی کشمیر تاریخی دن ہے ،یہ دن عوام پاکستان اور اہلیان جموں و کشمیر کے لازوال رشتوں و ہم آہنگی کی پہچان ہے،یہ دن دنیا بھر میں بسنے والے پاکستانیوں اور کشمیریوں کے غیر متزلزل عزم کی تجدید کا دن ہے ،مظلوم کشمیری بھائیوں کی جدوجہد آزادی میں ہر لمحہ ان کے ساتھ کھڑے ہیں،ہمیں اس تاریخی فیصلے پر فخر ہے
،اہلِ پاکستان نے ہر مشکل گھڑی میں کشمیریوں کا ساتھ دیا،حکومت پاکستان کی جانب سے سفارتی، سیاسی اور اخلاقی حمایت پر شکرگزار ہیں، وہ دن دور نہیں جب کشمیری عوام آزادی کی نعمت سے ہمکنار ہوں گے،انشاء اللہ جلد ، مقبوضہ کشمیر کے عوام حقِ خودارادیت کو حاصل کر کے آزاد فضاؤں میں سانس لیں گے،5اگست2019 کو بھارت کی انتہاپسند حکومت نے یکطرفہ اقدام کیا ،بھارت کے یکطرفہ اقدام کو کشمیری عوام نے یکسر مسترد کر دیا ہے
،بھارت کے جبر و استبداد کے باوجود مقبوضہ کشمیر کے عوام نے اپنے حقِ خودارادیت کی جدوجہد کو ترک نہیں کیا،مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں، بہنوں، بیٹیوں اور بزرگوں کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں،حکومت پاکستان اور سپہ سالار افواج پاکستان نے مسئلہ کشمیر پر دوٹوک موقف اپنایا ،وطن کے دفاع کے لیے افواج پاکستان کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں،، اقوامِ متحدہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت کا نوٹس لے،پاکستان ہمیشہ خطے میں امن کا خواہشمند رہا ہے،یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر ہم عہد کرتے ہیں کہ کشمیری عوام کی جدوجہد کو بھرپور انداز میں اجاگر کریں گے،انشاء اللہ وہ دن دور نہیں جب مقبوضہ جموں وکشمیر بھارتی تسلط سے آزاد ہوگا
پچیس کروڑ پاکستانی کشمیری عوام کے پشتبان ہیں، حافظ نعیم الرحمن