ایکشن کمیٹی باغ کی’’مفت اور معیاری علاج مانگ‘‘ تحریک شروع،ڈیڈلائن بھی دیدی

جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی باغ کے زیر اہتمام ڈسٹرکٹ ہسپتال  میں عوام کو علاج معالجہ کی معیاری سہولیات کی عدم فراہمی پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

احتجاجی مظاہرے میں مقررین نے ’’مفت اور معیاری علاج مانگ‘‘ تحریک کو منظم کرنے کا اعلان کیا گیا اورتحریک کا چارٹر آف ڈیمانڈ بھی پیش کیا گیا۔

صحت کے مسائل اور ہسپتال کی حالت زار کو لے کر عوامی مہم شروع کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا جس کیلئے پیپلزاسمبلیوں کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے

چودہ فروری ریڑھ،16 فروری جنوبی باغ، 18 فروری شمالی باغ، 20 فروری کو ملوٹ میں عوامی اسمبلی لگائی جائیگی۔

اعلامیہ کئے مطابق 20 فروری تک پیپلز اسمبلیوں میں عوام سے تجاویز لی جائیں گی جن کی روشنی میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:دنیا کی کوئی طاقت کشمیریوں کو پاکستان سے جدا نہیں کرسکتی، انجینئر امیر مقام

ایکشن کمیٹی نے حکام کو ڈیڈلائن دی ہے کہ اگر 20 فروری تک مطالبات منظور اور مسائل حل نہ ہوئے تو 20 فروری کے بعد نئے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔

احتجاجی مظاہرہ کے بعد عوامی ایکشن کمیٹی کے وفد نے ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال سے بھی ملاقات کی اور چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کیا۔

ایم ایس نے وفد کو چارٹر آف ڈیمانڈ میں شامل ایسے مسائل جو ہسپتال کی انتظامیہ کے متعلق ہیں پر جلد پیش رفت کی یقین دہانی کروائی۔

Scroll to Top