چناری پولیس کی کارروائی،ملزم گرفتار، بھاری اسلحہ برآمد

ہٹیاں بالا: تھانہ پولیس چناری نے مقدمہ میں مطلوب ملزم کو گرفتار کرکے غیر قانونی اسلحہ برآمد کر کے ایک اور مقدمہ درج کر لیا۔

ایس ایچ او تھانہ پولیس چناری راجہ یاسر علی نے منگل کے روز مقدمہ علت 4/25 میں نامز ملزم راجہ داؤد ولد عبدالرئوف سکنہ نانڈر ڈمیان سوکڑ کی گرفتاری کے دوران ملزم سے اسلحہ برآمد کیا،

پولیس نے ملزم کے قبضہ سے غیر قانونی ایس ایم جی ، رائفل 12بور ،2 عدد خنجر برآمد کرتے ہوئے ملزم کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کر لیا ۔

 

Scroll to Top