ڈونلڈ ٹرمپ کا غزہ پر قبضہ کرنے کا اعلان، ایران کو بھی دھمکی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاہے کہ امریکا غزہ کی پٹی پر قبضہ کر لے گا، ہم اس کے مالک ہوں گے جس کا مقصد اس علاقے میں استحکام لانا اور ہزاروں ملازمتیں پیدا کرنا ہے۔

وائٹ ہائوس میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئےامریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ میں غزہ میں طویل المدتی ملکیت کی پوزیشن دیکھتا ہوں، مغربی کنارے پر اسرائیل کی خودمختاری کےبارےمیں ابھی تک کوئی موقف اختیار نہیں کیا۔

صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اپنے منصوبے کے بعد غزہ میں دنیا بھر کے لوگوں کو آباد ہوتے دیکھتا ہوں، مشرق وسطیٰ کے دیگر رہنماؤں سے بات ہوئی، انہیں فلسطینیوں کو غزہ سے منتقل کرنے کا آئیڈیا پسند آیا، فلسطینیوں کیلئےمنصوبے کے تحت اردن اور مصر کے رہنما زمینیں فراہم کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:یوم یکجہتی کشمیر ،مقبوضہ وادی کی سڑکوں پر پاکستان سے اظہار تشکر کے پوسٹر آویزاں

ٹرمپ نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ جنگ بندی سے خونریزی ختم ہو جائے گی،ہم امید کرتے ہیں کہ جنگ بندی برقرار رہے۔

اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ ہم ایران پر سخت پابندیاں عائد کریں گے، اگر لگا کہ ایران کے پاس جوہری ہتھیار ہیں تو یہ ان کی بدقسمتی کا باعث ہوگا۔

ٹرمپ کا کہنا تھ کہ ہم سعودی عرب کے ساتھ اس معاملے پر اچھی کوشش کریں گے، سعودی عرب بہت مددگار ثابت ہوگا، اسرائیل ، غزہ اور سعودی عرب کا دورہ کروں گا۔

دوسری جانب اسرائیلی وزیر اعظم نے کہا کہ میں اور ڈونلڈ ٹرمپ اس بات کو یقینی بنانا چاہتے ہیں کہ ایران کبھی ایٹمی ہتھیار تیار نہ کرے۔

Scroll to Top