مرغی اور انڈوں کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ، عوام بے بس

مظفرآباد: مرغی اور انڈوں کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کا سلسلہ جاری ہےجس سے عام شہری شدید متاثر ہو رہے ہیں۔

آج 5 فروری 2025 کو برائیلر مرغی کی قیمتوں میں مزید اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ گزشتہ روز 4 فروری کو برائیلر مرغی زندہ کی قیمت 430 روپے فی کلو تھی، جو آج بڑھ کر 435 روپے فی کلو ہو گئی ہے۔ اسی طرح برائیلر مرغی کا گوشت 705 روپے فی کلو سے بڑھ کر 710 روپے فی کلو تک پہنچ چکا ہے۔

دوسری جانب، بریڈر مرغی کے نرخوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔ اس کی زندہ قیمت 370 روپے فی کلو اور گوشت کی قیمت 470 روپے فی کلو برقرار ہے۔ دیسی خالص مرغی کی قیمت بدستور 1050 روپے فی کلو اور گولڈن مرغی کی قیمت 850 روپے فی کلو پر مستحکم ہے۔

انڈوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ 40 سے 50 گرام وزن والے انڈے جو کل 215 روپے فی درجن میں دستیاب تھے، وہ آج 220 روپے فی درجن میں فروخت ہو رہے ہیں۔ جبکہ 51 سے 65 گرام وزن والے انڈے 235 روپے سے بڑھ کر 240 روپے فی درجن کی قیمت پر پہنچ گئے ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ مسلسل بڑھتی قیمتوں نے ان کے گھریلو بجٹ کو بری طرح متاثر کر دیا ہے اور مہنگائی کے باعث بنیادی اشیاء خریدنا مشکل ہو گیا ہے۔

Scroll to Top