آزاد کشمیر کی صرافہ مارکیٹ میں آج 5 فروری 2025 کو سونے کی قیمت میں مزید اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
آج سونا پاسہ فی تولہ 2 لاکھ 97 ہزار روپے اور 10 گرام سونا 2 لاکھ 54 ہزار 630 روپے پر پہنچ گیا ہے۔ گزشتہ روز یعنی 4 فروری 2025 کو سونا پاسہ فی تولہ 2 لاکھ 94 ہزار 400 روپے اور 10 گرام سونا 2 لاکھ 52 ہزار 400 روپے تھا۔ اس طرح آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار 600 روپے اور 10 گرام سونے کی قیمت میں 230 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔
دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 3 ہزار 285 روپے اور 10 گرام چاندی کی قیمت 2 ہزار 820 روپے پر پہنچ گئی ہے۔ گزشتہ روز چاندی کی فی تولہ قیمت 3 ہزار 265 روپے تھی جس میں آج 20 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جہلم ویلی میں ریلیاں، انسانی زنجیر اور آزادی کے نعروں کی گونج
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہےجہاں فی اونس سونا 16 ڈالر کے اضافے سے 2,815 ڈالر کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔ مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں یہ اضافہ عالمی مارکیٹ میں قیمتوں کے رجحان کا نتیجہ ہے۔