اسلام آباد: یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر سفیر کشمیر ، سابق وزیراعظم ، صدر استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان کی کال پر وفاقی دارلحکومت کی شاہراہِ دستور پر پاکستان اور آزاد کشمیر کا طویل ترین پرچم تھامے عظیم الشان ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ریلی میں سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان کی کور ٹیم سمیت کشمیر کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد جھنڈا تھامے شریک ہوئے، اسلام آباد کی فضا پاکستان ، کشمیر اور آزادی کے حق میں ولولہ انگیز فلک شگاف نعروں سے گونج اٹھی۔
اس موقع پر سابق معاون خصوصی ہمراہ سابق وزیراعظم سردار امتیاز شاہین نے ڈی چوک پر مرکزی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سردار تنویر الیاس خان نے ہر فورم پر مسئلہ کشمیر پر دو ٹوک موقف اختیار کیا ہے ، ہم یہ کہتے ہیں کہ جو خطہ آزاد ہوا ہے یہ پاکستان ہے اور انشاء اللہ جو آزاد ہو گا وہ بھی پاکستان کا حصہ ہو گا۔ قائد کشمیر کی جانب سے ” ہم ہیں پاکستان” سلوگن کو پوری قوم نے بھرپور سراہا ہے ۔ یوم یکجہتی کشمیر پاکستان اور جموں وکشمیر کے عوام کے درمیان لازوال رشتوں کی پہچان ہے۔
پاکستان ہمیشہ سے کشمیریوں کیساتھ کھڑا رہا ہے۔کشمیری سات دہائیوں سے تکمیل پاکستان کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ طاقت کے ذریعے کشمیریوں کی آواز کو دبایا نہیں سکتا ہے،اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو آزادانہ اور شفاف استصواب رائے کے ذریعے حق خودارادیت دیا جائے گا تاکہ وہ اپنے مستقبل کے بارے میں فیصلہ کرسکیں۔ کشمیر کی آزادی کا سورج جلد طلوع ہو گا۔تقریب سے وفاقی وزرائے حکومت مصدق ملک، چوہدری سالک حسین سمیت آل پارٹیز حریت کانفرنس کی قیادت سمیت دیگر شرکاء نے بھی خطاب کی
ا۔ریٹائرڈ سیکرٹری تعلیم خان عبداللہ بہادر ، سابق ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر سردار محمود خان ، سابق معاون خصوصی سردار افنان نواز ، ڈسٹرکٹ کونسلرز باغ مرزا وحید بیگ، سردار افتخارخان، راجہ واجد نور ، سردار عبد الرحمان ، سردار نیاز خان ، راجہ عاصم ارشاد ، لوکل کونسلرز ، سینئر سیاسی رہنما راجہ اشفاق کفل گڑھی ، سابق پولیٹیکل سیکرٹری سردار شبریز صابر ، میڈیا کوآرڈینیٹر راجہ قمر الزمان ، سابق سٹاف آفیسر صدام نسیم ، سردار یاسر مشتاق ،ترجمان آئی پی پی سردار مشعل یونس ،سابق پی آر او سردار عمران یاسین ، سابق ڈی پی او پونچھ سردار طاہر سلطان ، فوکل پرسن سوشل میڈیا سید ارشد گردیزی ، سیاسی و سماجی وسیم رشید ،سابق سٹاف آفیسر سید انعام گیلانی ،سردار عاصم حمید،سردار فاران، سیدہ سمیرہ گیلانی ، جید علمائے کرام سمیت صحافیوں اور ہزاروں مرد و خواتین کارکنان موجود تھے۔
شاہد آفریدی کا مظفرآباد میں کرکٹ ڈپلومیسی کا مظاہرہ، سری نگر میں لیگ کرانے کی خواہش