تعلیم ، رضا فاؤنڈیشن اور ہیومن ویلفیئر اینڈ ڈیوویلپمنٹ آرگنائزیشن کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط

اسلام آباد: سابق ممبر آزادکشمیر اسمبلی پیر سید علی رضا بخاری کا پاکستان اورآزادکشمیر میں تعلیمی اور سماجی بہبود کے اقدامات کو فروغ کیلئے ایک اہم قدم ، تعلیم فاؤنڈیشن، رضا فاؤنڈیشن، اور ہیومن ویلفیئر اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن نے تعلیم فاؤنڈیشن سیکریٹریٹ میں ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے۔ اس معاہدے کا مقصد پاکستان اور آزاد جموں و کشمیر میں تعلیم، ہنر کی ترقی، اور سماجی کاروبار کے شعبے میں تعاون کو فروغ دینا ہے۔دستخطی تقریب میں ممتاز شخصیات نے شرکت کی،

جن میں سابق ممبر اسمبلی آزادکشمیر پیر سید علی رضا بخاری، سی ای او HW&DO اور رضا فاؤنڈیشن؛ ڈاکٹر ظفر قادر، چیئرمین تعلیم فاؤنڈیشن پاکستان؛ عاشق احمد خان، ایگزیکٹو ایڈوائزر HW&DO، رضا فاؤنڈیشن، اور RIU عاصم مشتاق ، سی ای او تعلیم فاؤنڈیشن؛ سید آفتاب حسین، سی ای او HCRSP اور RIU کے فوکل پرسن؛ ڈاکٹر انیس فاروقی، تعلیم فاؤنڈیشن کے آئی ٹی ماہر؛ علامہ حسن رضا، چیئرمین رضا اسلامیہ کالج؛ یاسر علی، پروگرام آفیسر HW&DO سینئر اسٹاف ممبر عاطف افضال، اور دیگر شامل تھے۔یہ مفاہمتی یادداشت ایک اسٹریٹجک شراکت داری کا خاکہ پیش کرتی ہے، جس کا مقصد ہے:

تعلیمی پروگراموں اور ہنر سازی کی سرگرمیوں کے ذریعے انسانی وسائل کی صلاحیتوں کو ترقی دینا۔ تعلیمی ٹیکنالوجیز کو فروغ دینا تاکہ ان تعلیمی اداروں میں تعلیمی معیار کو بہتر بنایا جا سکے جو ان شراکت دار تنظیموں کے تحت چلائے جا رہے ہیں، ان کی مدد سے یا فرنچائز کیے گئے ہیں۔ • سرکاری سطح پر چلنے والے تعلیمی اور سماجی بہبود کے منصوبوں کے لیے عوامی و نجی شراکت داری کو فروغ دینا۔ پائیدار ٹیکنالوجی حل کے ذریعے سماجی کاروبار (سوشل انٹرپرینیورشپ) کو فروغ دینا ہے
میڈیکل و ڈینٹل کالجز آزادکشمیر میں داخلوں کیلئے میرٹ لسٹ جاری

Scroll to Top