لاہور:پنجاب کی وزیراعلی مریم نواز نے یوم یک جہتی کشمیر کے موقع پر لاہور کے لبرٹی چوک پر منعقدہ تقریب میں کہا کہ کشمیر بنے گا پاکستان کا نعرہ ایک دن ضرور پورا ہوگا۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ میری رگوں میں کشمیری خون دوڑتا ہے، کشمیر بنے گا پاکستان کا نعرہ اللہ تعالی ایک دن سچ کر کے دکھائے گا۔
وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر لبرٹی چوک پر ہونے والی تقریب میں شرکت، جہاں شمعیں روشن کی گئیں،
شہدائے کشمیر کے لیے دعائے مغفرت کی اور حکومت پنجاب نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر خصوصی ملی نغمہ “ہم کو کشمیر سے پیار ہے” بھی جاری کر دیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لبرٹی چوک میں شمع آزاری روشن کی اور شہدائے کشمیر کی یادگار پر پھول رکھ کر نذرانہ عقیدت پیش کیا، تقریب میں یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے علامتی خاموشی اختیار کی گئی۔
تقریب میں کشمیر کی مناسبت سے تصویری نمائش کا اہتمام کیا گیا، لبرٹی چوک راؤنڈ اباوٹ پر دیوار شہدائے حریت کشمیر کے دیوار گیر بل بورڈ بھی نصب کیے گئے، کشمیری رہنماؤں اور شہدا کی تصاویر کو سلا خیں لگا کر علامتی جیل بنائی گئی، لبرٹی چوک کے اطراف میں بھارتی مظالم اور بربریت کے مناظر پر مبنی پینا فلیکس آویزاں کیے گئے۔
حکومت پنجاب نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر خصوصی ملی نغمہ “ہم کو کشمیر سے پیار ہے” جاری کر دیا، اس دلکش ملی نغمے کے گلوکاروں میں نتاشا بیگ، غلام علی خان، شاہ زیب علی اور اظہار علی ابڑو شامل ہیں۔اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صحافیوں سے میڈیا سے غیررسمی گفتگو میں کہا کہ ملک میں آبادی بڑھ چکی ہے، سڑکیں چھوٹی ہو چکی ہیں اسی وجہ سے تجاوزات کے خلاف آپریشن ضروری ہے۔
تعلیم ، رضا فاؤنڈیشن اور ہیومن ویلفیئر اینڈ ڈیوویلپمنٹ آرگنائزیشن کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط