لاہور:وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف قذافی اسٹیڈیم کا افتتاح 7 فروری کو کرینگے۔چیمپئنز ٹرافی کیلئے خاص طور پر جدید طرز سے مختصر وقت میں تعمیر کئے جانیوالےقذافی اسٹیڈیم کی افتتاحی تقریب سات فروری شام کو ہوگی
وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہبازشریف افتتاحی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔قذافی اسٹیڈیم کی افتتاحی تقریب کے دوران مختلف پرفارمنس اور لیزر لائٹ شو کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی قذافی اسٹیڈیم کی تعمیر میں شامل ایک ہزار ورکرز کو دن ایک بجے ظہرانہ دینگے۔ تقریب میں شریک مہمانوں کو عمران خان انکلیوژر میں بٹھایا جائے گا۔چمپئینز ٹرافی کیلئے قومی کرکٹ کی کٹ کی رونمائی بھی 7فروری شام ساڑھے سات بجے کی جائے گی۔