سوزوکی نے اپنا پہلا الیکٹرک اسکوٹر “ای-ایکسس” متعارف کروا دیا

سوزوکی موٹر کارپوریشن نے اپنے پہلے بیٹری الیکٹرک اسکوٹرای-ایکسس کی رونمائی کر دی ہے۔ یہ اسکوٹر خاص طور پر شہر میں آسان اور آرام دہ سفر کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

سوزوکی کی جانب سے ای-ایکسس اسکوٹر کو بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں ہونے والی بھارت موبیلٹی گلوبل ایکسپو  2025میں پیش کیا گیا۔ یہ اسکوٹر جدید ٹیکنالوجی اور شاندار کارکردگی فراہم کرتا ہے اور سوزوکی کی روایتی معیار کو برقرار رکھتے ہوئے نئے دور کی ضروریات کو پورا کرتا ہے۔

ای-ایکسس کا ڈیزائن نہایت خوبصورت اور جدید ہے۔ اسکوٹر میں کچھ خاص خصوصیات شامل ہیں جو اس کی شکل کو اور بھی پریمیم بناتی ہیں سب سے پہلے اس کی سامنے والی ایل ای ڈی پوزیشن لائٹس ہیں جو اس کو جدید لک دیتی ہیں دوسرا اس کا رنگ اور ڈیزائن اسکوٹر کو پریمیم اور اسٹائلش بنا رہاہے،اس کے علاوہ اس اسکوٹر میں 3.07 kWh کی لیتھیم آئرن فاسفیٹ (LFP) بیٹری لگائی گئی ہے جو نہ صرف پائیدار ہے بلکہ طویل عرصے تک کام کرتی ہے۔ اس بیٹری کو مکمل چارج کرنے کے بعد اسکوٹر 95 کلومیٹر تک کا فاصلہ طے کر سکتا ہے۔

اس اسکوٹر کی موٹر پاور 4.1 کلوواٹ ہےاور اس کی ٹاپ اسپیڈ، 71 کلومیٹر فی گھنٹہ  ہےاس کا چارجنگ وقت معیاری چارجر کے ساتھ6 گھنٹے 42 منٹ اورفاسٹ چارجرکے ساتھ2 گھنٹے 12 منٹ ہے۔ “ای-ایکسس” کئی جدید خصوصیات سے آراستہ ہے، جیسےاس میں تین رائیڈنگ موڈز ہیں جس کے وجہ سےآپ مختلف حالات کے مطابق اسکوٹر کی سیٹنگ تبدیل کر سکتے ہیں اس کے علاوہ اس میں ری جنریٹیو بریکنگ سسٹم ہے، یہ سسٹم اسکوٹر کی رفتار کم ہونے پر توانائی کو واپس بیٹری میں منتقل کرتا ہےجس سے کارکردگی میں بہتری آتی ہے۔اس کے علاوہ اس میں ریورس موڈ ہے جو تنگ جگہوں پر پارکنگ کو آسان بناتاہے۔

مزید برآں یہ اسکوٹر بغیر چابی کے اسٹارٹ ہو جاتا ہے اور سیکیورٹی بھی فراہم کرتا ہےاور اس میں ایک کلر TFT LCD میٹر ہےجو اسمارٹ فون کے ساتھ جڑ سکتا ہے اور اس میں رفتار، بیٹری لیول اور دیگر اہم معلومات دکھائی جاتی ہیں۔ سوزوکی کا کہنا ہے کہ “ای-ایکسس” کی پروڈکشن مارچ 2025 میں شروع ہو جائے گی اور اپریل 2025 میں یہ بھارت میں فروخت کے لیے دستیاب ہوگی۔ سوزوکی اس اسکوٹر کو بین الاقوامی مارکیٹس میں بھی برآمد کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

 

Scroll to Top