کشمیر کنگز کے دو فاسٹ باؤلرز ویسٹ انڈیز سیریز کے لیے پاکستانی کمیپ میں شامل ہوگئے

کشمیر کنگز کے دو فاسٹ باؤلرز سلمان ارشاد اور زمان خان ویسٹ انڈیز کی سیریز کے لیے پاکستانی کرکٹ کیمپ میں شامل ہو گئے ہیں۔ دونوں کھلاڑیوں کی شمولیت پر کشمیری قوم خوشی کا اظہار کر رہی ہے۔

نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر لاہور میں پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے 26 مئی سے 10 جون تک کیمپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں ان کھلاڑیوں کا نام بھی شامل کیا گیا۔ سلمان ارشاد اور زمان خان نے پاکستان سپر لیگ میں اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا، جس کے باعث ان کو یہ موقع ملا۔

کشمیر کنگز کے چیئرمین نثار احمد شائق نے دونوں کھلاڑیوں کو ٹیلیفونک مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ کشمیر میں موجود کرکٹ ٹیلنٹ کا ثبوت ہے۔ انہوں نے وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس سے درخواست کی کہ وہ کشمیر کے کھلاڑیوں کی سرپرستی کریں اور یہاں کرکٹ کی سہولتیں فراہم کریں تاکہ نوجوان کھلاڑیوں کو تربیت مل سکے اور وہ پاکستان کی نمائندگی کر سکیں۔

Scroll to Top