سونے کی قیمت بلند ترین سطح پر پہنچنے کے بعد کم ہوگئی

کراچی: آج ملک بھر میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح کو چھونے کے بعد کم ہوگئی 

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 900 روپے کی کمی کیساتھ قیمت  2 لاکھ 98 ہزار 700 روپے تک پہنچ گئی۔

ایسوسی ایشن کے مطابق اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 2 لاکھ 56 ہزار 87 روپے کا ہوگیا۔

دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 9 ڈالر کم ہوکر 2859 ڈالر فی اونس ہے۔

اسی طرح 24 قیراط 10 گرام سونا 772 روپے گر کر 2 لاکھ 56 ہزار 87 روپے میں فروخت ہوا جبکہ 22 قیراط کے حامل 10 گرام سونے کا بھاؤ 2 لاکھ 34 ہزار 754 روپے رہا۔

گزشتہ روز 24 قیراط کے حامل خالص سونے کے نرخ 5 ہزار 300 روپے کے بڑے اضافے سے 2 لاکھ 99 ہزار 600 روپے کی نئی بُلند ترین سطح پر پہنچ گئے تھے۔

مریم نواز کا آزادکشمیر کے طلباء کو بھی ہونہار سکالرشپ دینے کا اعلان

Scroll to Top