سابق کپتان بابر اعظم کا موبائل گم ہوگیا، انسٹا گرام پر سٹوری شیئر

لاہور:سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم بابر اعظم کا موبائل فون کہیں گم ہوگیا۔سابق کپتان بابر اعظم نے اپنا موبائل کھو جانے یا چوری ہونے کی اطلاع سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اسٹوری کی صورت میں شیئر کی۔

انہوں نے مداحوں کو اپنے ساتھ پیش آنیوالی پریشانی کے حوالے سے بتایا کہ ’میرا موبائل فون کہیں گم ہوگیا جس کے بعد سارے رابطے کے نمبر بھی مس ہوگئے ‘۔

بابر نے کہا کہ وہ موبائل فون اور نمبرز مل جانے کی صورت میں وہ دوبارہ رابطہ کرلیں گے۔بابر اعظم کے مداحوں نے موبائل فون کھو جانے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے جلد موبائل مل جانے کی دعا کی اور بلے باز کے ساتھ ہمدردی کا بھی اظہار کیا ۔

یہ واضح نہیں ہوسکا کہ بابر اعظم کا موبائل فون کہاں کھویا کیونکہ انہوں نے کسی بھی مقام کا تذکرہ نہیں کیا۔

سونے کی قیمت بلند ترین سطح پر پہنچنے کے بعد کم ہوگئی

Scroll to Top