نٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) نے جنوری 2025 کیلئے مینز پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ کی نامزدگیوں کا اعلان کردیا جن میں3 اسپنرز شامل ہیں۔
آئی سی سی کے مطابق پاکستان کے نعمان علی ، ویسٹ انڈیز کے جومیل واریکن اور بھارت کے وارون چکرورتھی پلیئر آف دی منتھ کیلئے نامزد کئے گئے ہیں۔
نعمان علی نے جنوری میں ویسٹ انڈیز کے خلاف 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز میں مجموعی طور پر 16 وکٹیں حاصل کی تھیں۔
یہ بھی پڑھیں:چیمپئنز ٹرافی 2025فائنل کا حقدارکون؟: رکی پونٹنگ کی پیشگوئی
بائیں ہاتھ کے اسپنر نعمان علی نے ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں ہیٹ ٹرک بھی کی تھی جس کے بعد وہ پاکستان کی جانب سے ٹیسٹ میں ہیٹ ٹرک کرنے والے پہلے اسپنر بنے۔
دوسری جانب پلیئر آف دی منتھ کیلئے نامزد ہونے والے ویسٹ انڈیز کے جومیل واریکن نے بھی پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں شاندار کارکردگی دکھائی اور مجموعی طور پر 2 ٹیسٹ میچز میں 19 وکٹیں لیں۔
جومیل واریکن نے پلیئر آف دی سیریز کا ایوارڈ بھی اپنے نام کیا تھا۔
اس کے علاوہ بھارت کے وارون چکرورتھی نے انگلینڈ کے خلاف ہوم ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شاندار بولنگ کرتے ہوئے 5 میچز کی سیریز میں مجموعی طورپر 12 وکٹیں حاصل کیں۔