میرا بس چلے تو سرینگر جاؤں:شاہد آفریدی نے بڑی خواہش ظاہر کر دی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی 5فروری کوکشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے مظفرآباد پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو میں کے دوران شاہد خان آفریدی نے کہا کہ میرا بس چلے تو میں سری نگر جاکر لیگ کروا دوں ۔ ان کا بھی کہنا تھا کہ کھیلوں کی وجہ سے آپ پڑوسی ملک سے اپنے تعلقات بہتر بناسکتے ہیں لیکن اگر نیت ہی نہ ہو تو کام نہیں ہوسکتا۔

یہ بھی پڑھیں:آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کی نامزدگی،ایک پاکستانی بھی شامل

ان کامزید کہنا تھا کہ کشمیریوں نے پچھلے کشمیر پریمیئر لیگ (کے پی ایل) میں جتنی میری عزت کی اس کو کبھی نہیں بھول سکتا ۔ کشمیریوں سے پاکستان کا رشتہ اٹوٹ انگ ہے ، ان کو کوئی پاکستان سے جدا نہیں کر سکتا۔

Scroll to Top