سماہنی(کشمیر ڈیجیٹل)سول ملٹری اشتراک سے لائن آف کنٹرول یونین کونسل باغسر بنڈالہ میں کھیلوں کےفروغ کے حوالہ سے عملی اقدامات جاری ،بنڈالہ کے مقام پر بریگیڈ کمانڈر فوراے کے بریگیڈئیرمحمدسعید،سابق ڈائریکٹرجنرل اطلاعات راجہ اظہراقبال نے ہائیکنگ ٹریک کا سنگ بنیاد رکھا۔اس موقع پرمقامی یونٹ کے کرنل شوکت نواب،سابق ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل راجہ غلام ربانی علاقہ معززین،عمائدین ،کھلاڑیوں و کھیل سے دلچسپی رکھنےوالے مختلف مکاتب سے کثیر تعداد میں افراد نے شرکت کی ۔
افتتاح کے دوران،سینیرصحافی راجہ غلام محی الدین،پرنسپل پروفیسرراجہ افتخار احمدخان،سینیر قانون دان راجہ شفیق اللہ ایڈووکیٹ،سابق رینج آفیسرراجہ خالد خان،مرکزی صدرانجمن پٹوارایاں راجہ مظہراقبال بھٹی ودیگر موجودتھے سابق ڈائریکٹر جنرل اطلاعات راجہ اظہر اقبال نے کہا کہ یونین کونسل باغسر بنڈالہ میں ہائیکنگ ٹریک سے کھیلوں کو فروغ ملے گا فیزون میں ہائیکنگ ٹریک سات کلومیٹر جبکہ فیزٹو میں ساڑھے تین کلومیٹر توسیع کی جائے گی
ایل او سی یونین کونسل باغسر اور بنڈالہ میں کھیلوں کے فروغ اور دیگر فلاحی کاموں کے ساتھ ساتھ سول ملٹری اشتراک سے عوام کی خدمت کا سلسلہ جاری ہے اس کے علاوہ زراعت اور دیگر شعبہ جات کےساتھ ترقیاتی پروجیکٹس میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا جا رہا ہے پاک فوج کے تعاون سے گذشتہ دنوں سپورٹس کا ایک میگا ایونٹ ہوا سپورٹس ٹورازم کو فروخت دینےکے لیے یہ ہائیکنگ ٹریک تاریخی ثابت ہوگا ہائیکنگ ٹریک کے مکمل ہونے سے نہ صرف سپورٹس کی سرگرمیاں بڑھیں گی بلکہ عوام کے لیے بڑی تفریح کے مواقع بھی میسر ہوں گے
اس کے علاوہ بنڈالہ میں سپورٹس سٹیڈیم پر بھی تیزی سے کام جاری ہے جس کے لیے چوہدری مصطفی کسگمہ ویلفیئر ٹرسٹ کا بھرپور تعاون حاصل ہے سپورٹس سٹیڈیم مکمل ہونے سے جہاں کرکٹ فٹبال کو فروغ ملے گا وہیں مقامی سطح کے کھیلوں کو بھی ترویج حاصل ہوگی ہائیکنگ ٹریک کے سنگ بنیاد پر کھلاڑیوں مقامی شرکاء اور معززین نے اس کاوش کو سراہا