تتہ پانی میں ناقص آٹا سپلائی ہونے کا انکشاف،لوگ بیمار پڑنے لگے

تتہ پانی: تتہ پانی میں محکمہ خوراک آزادکشمیرکی طرف سے عوام کو ناقص ومضر صحت آٹا کی سپلائی کئے جانے کا انکشاف ہوا جس پر عوام بیماریوں میں مبتلا ہونے لگےہیں۔

ذرائع کے مطابق محکمہ خوراک آزادکشمیرنے سول سپلائی ڈپو تتہ پانی سمیت دیگر ڈپوئوں پر ناقص ومضر صحت آٹا سپلائی کیا، مضرصحت آٹا کھانے سے عوام بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں۔

ناقص ومضر صحت آٹاکے حوالے سے عوامی شکایات کے باوجود ذمہ داروں کی طرف سے تاحال کوئی نوٹس نہیں لیا گیا جس پر لوگوں میں شدید تشویشن پائی جاتی ہے۔

وزیر اعظم آزادکشمیر چوہدری انوار الحق ، وزیر خوراک اور دیگر ذمہ داران کو نوٹس لے کر عوام کومعیاری آٹے کی فراہمی کو یقینی بنانا ہوگی ۔

Scroll to Top